تملناڈو میں انکم ٹیکس محکمہ حکام کی ر یاست کے چیف سیکرٹری پی راما موہن
راؤ کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماری آج ختم ہو گئی جبکہ ان کے بیٹے کے کاروباری
اداروں میں چھاپہ ماری جاری ہے۔انکم ٹیکس محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر راؤ کے ریاستی سیکرٹریٹ میں
واقع دفتر اور
مغربی اننانگر میں ان کی رہائش گاہ میں تلاشی کا کام کل صبح
تقریبا ساڑھے پانچ بجے شروع ہوا جو آج صبح پانچ بجے ختم ہوا۔انہوں نے کہا کہ مسٹر راؤ کے دفتر، رہائش گاہ، ان کے بیٹے کے دفتر، رہائش
گاہ اور دیگر رشتہ داروں کے گھروں سمیت 13 مقامات پر ایک ساتھ چھاپے ماری
کل شروع ہوئی تھی۔